
کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اسحاق ڈار کی وطن واپسی کی خبر کے ساتھ گزشتہ روز شروع ہونے والی امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
ملک میں آج انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 11 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک کاروبار کے اختتام پر ڈالر 233 روپے 91 پیسے پر تھا۔ انٹر بینک میں دو کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 74 پیسے سستا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں 2 روز کے دوران ڈالر 10 روپے 40 پیسے سستا ہو گیا۔ آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 234 روپے ہے۔