Skip to content
بہاولپور میں مسافر بس کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا، بس نہر میں گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولپور کے نوشہرہ جید کے قریب مسافر بس نہر میں گر گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس یوٹرن پر موڑنے کی کوشش کے دوران نہر میں جاگری۔
نہر میں مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ اسپتال لایا گیا ہے۔