
وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار غروب آفتاب کے وقت بند کرنے کی تجویز دے دی۔
وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عملدرآمد کا امکان ہے اور تجویز پر عمل درآمد کے لیے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں کو اس تجویز پر عملدرآمد کے لیے کہا جائے گا جب کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے یومیہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔